Media Coverage

پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام 22ویں کانفرنس آج شروع ہو گی
راولپنڈی/ اسلام آباد
Tuesday, 3rd Dec 2019
نوائے وقت

اسلام آباد(اے پی پی) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام 22 ویںتین روزہ پائیدار ترقیاتی کانفرنس (آج) منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی۔ پائیدار ترقیاتی کانفرنس کے دوران مختلف ذیلی موضوعات پر35 خصوصی مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا جس میں چوتھے صنعتی انقلاب اور مواصلاتی ہندسہ جات سر فہرست ہونگے۔ کانفرنس میں دنیا کے22 ممالک سے تعلق رکھنے والے بین القوامی حیثیت کے حامل محققین اعلی نوعیت کے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ کانفرنس میں ماہرین تعلیم ، سماجی کارکن ، پارلیمان ، ماہرین قانون ، طبیب ،دانشور ، ماہر لسانیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اختتام 5 دسمبرکو ہو گا۔رواں سال کانفرنس کے اہم موضوع ، چوتھا صنعتی انقلاب اور ڈیجیٹلائزیشن ہیں۔کانفرنس میں شریک مندوبین ٹیکنالو جی کے موجودہ دور میں تیز رفتار صنعتی انقلاب اور اسکی اہمیت پر گفتگو کریں گے۔اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی نے ملک کے مختلف شہروں کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں سے اسکالرز ، محققین ، ماہرین تعلیم ، پالیسی سازوں ، گیم چینجرز ، اور سول سوسائٹی کے ممبران کو مدعو کیاہے تاکہ چوتھے صنعتی انقلاب کو مصنوعی ذہانت سے چلانے کے بجائے قابل اور ہنر مند افرادی قوت اور بہترین انسانی وسائل سے بروئے کار لا یا جا سکے۔ علاوہ ازیں ماہرین ، سکالرز اور محققین ان پیشہ ورانہ نظریات پر غور کریں گے جو معاشرتی اقدار میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا سبب بن رہے ہیں۔کانفرنس کے دوران ایشیا اور دوسرے خطوں کے مقررین اپنی تحقیق ، بہترین طریق کار اور خیالات کا تبادلہ کریں گے ، اور تجزیہ کریں گے کہ نئی ٹیکنالوجی
اور مصنوعی ذہانت ، کام کرنے کے عوامل اور طریقہ کار میں کس طرح رکاوٹ ہیں اور ہم کہاں جارہے ہیں۔
 
Source: https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/islamabad/2019-12-03/page-8/detail-41